اشتہار

متحدہ عرب امارات : عیدالفطر میں بینکوں کی تعطیلات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر میں بینکوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا، عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پربینکوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے، یو اے ای حکومت کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بینکاری کے شعبے کے لئے عید الفطر کی تعطیل جمعہ29 رمضان (22 مئی) سے 3 شوال 1441 ھ سے شروع ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22مئی کو منعقد ہوگا اور چاند کی رویت کے بعد اسلامی مہینے شوال کی پہلی تاریخ کو عید الفطر منائی جائے گی۔

- Advertisement -

22مئی کو چاند دکھائی دینے کی صورت میں عید 23مئی کو ہوگی بصورت دیگر 24مئی کو عید الفطر ہوگی، یاد رہے کہ اسلامی کلینڈر کے مطابق ایک مہینہ 29یا30ایام کا ہوتا ہے جس کا دارومدار چاند کی گردش پرہے۔

متحدہ عرب امارات کی وفاقی حکومت نے اسلامی تقویم کے مطابق پہلے ہی رمضان29 سے شوال 3تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں