اشتہار

خطرناک حادثہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ، کمزور دل افراد نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوس ناک واقعہ آسٹریلوی شہر گرین ایس میں پیش آیا، حادثے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بے قابو گاڑی اچانک ’حجاب ہاؤس‘ میں گھس گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی وجہ سے ناصرف حجاب شاپ کو شدید نقصان پہنچا بلکہ مالک کو بڑے مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے، تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

’مذکورہ واقعہ دوپہر تین بجے پیش آیا، حادثے میں زخمی ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے، زخمی ڈرائیور کا بھی اسپتال میں علاج جاری ہے تاہم وہ پولیس کی حراست میں ہے‘۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حجاب شاپ میں گھسنے سے پہلے لگژری کار پہلے کسی اور گاڑی سے ٹکرائی اور بےقابو ہوکر اچانک حجاب ہاؤس میں جاگھسی، یہ حادثہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے باعث بھی ممکن ہے۔

https://www.facebook.com/bankstownhumans/posts/2962080193899787

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں