اشتہار

پیرو میں میئر کی کروناوائرس سے موت؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لیما: جنوبی امریکا میں واقع ملک ’پیرو‘ میں میئر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے موت کا ڈرامہ رچایا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیرو کے چھوٹے سے ٹاؤن کے ’جامی رونالڈو‘ نامی میئر نے ناصرف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی بلکہ دوستوں کے ہمرا نشہ آور مشروب سے اپنی محفل جمائی۔

پولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ’ٹنٹارا‘ ٹاؤن کا میئر تابوت میں لیٹ گیا اور کروناوائرس سے ازخود ہلاکت کا ڈرامہ رچایا لیکن پولیس نے جامی رونالڈو کی چال ناکام بنا دی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ میئر نے لاک ڈاؤن کے علاوہ سماجی فاصلے کی بھی خلاف ورزی کی، گرفتاری کے وقت جامی نشے کی حالت میں تھے، البتہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ میئر اور ان کے دوستوں نے کس مقام پر شراب پی۔

حالیہ دنوں ٹاؤن کے شہریوں نے اپنے میئر کے خلاف بھی شکاتیں درج کرائی تھیں، لوگوں کا کہنا تھا کہ جامی رونالڈو اپنے علاقے میں کرونا کی صورت حال کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور نہ ہی حفاظتی انتظامات ہیں۔

خیال رہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر پیرو میں گزشتہ 66 دنوں سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں