بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ٹرانسپورٹرز کو موٹروے استعمال کرنے سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب میں موٹر وے انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز کو موٹروے استعمال کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز کو موٹروے استعمال کرنے سے روک دیا جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے احتجاجا ًبسیں دوبارہ اڈوں پر کھڑی کر دیں۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ صرف جی ٹی روڈ استعمال کرنےکی اجازت دی جا رہی ہے،حکومت کی ٹرانسپورٹ بحالی پر کوئی واضح صورتحال نظر نہیں آرہی،ٹرانسپورٹ بحالی کے معاملے پر حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔

اس سے قبل گزشتہ روز وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 21 مئی سے گاڑیاں چلانےکا اعلان کیا تھا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ موٹروے پر چلنے والی ٹرانسپورٹ وفاقی حکومت کے ایس او پیز پر عمل کرے گی اور جی ٹی روڈ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے تحت مسافروں کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا، روٹ مکمل ہونے کے بعد بس کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا اور بس اڈوں پر سینیٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں