بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’’بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھنے میں‌ مزہ آتا ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن: کیوی کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم شاندار کھلاڑی ہیں ان کی بیٹنگ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن بھی بابر اعظم کی بیٹنگ کے معترف ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کور ڈرائیو او ربیک فٹ پنچ بہت خوبصورت ہے، ان کی بیٹنگ دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔

کرک بز یوٹیوب چینل پر بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے سے گفتگو کرتے ہوئے ولیمسن نے کہا کہ وہ دیکھنے کے لئے ایک خوبصورت کھلاڑی ہے ، ان کی کور ڈرائیو اور  بیک فٹ شاٹس بہت اچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے انہیں رنز کی شدید بھوک ہے جس کی وجہ سے وہ لمبی اننگز کھیلتے ہیں۔

مزید پڑھیں: انگلش اسپنر عادل راشد بھی بابر اعظم کے معترف

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام مودی اور انگلش اسپنر عادل راشد کا کہنا تھا کہ بابر اعظم مختلف فارمیٹ میں ویرات کوہلی سے بہتر ہیں۔

چند روز قبل نیوزی لینڈ کے لیگ اسپنر ایش سودھی نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں اپنے فائب فائیو کو ترتیب دیا جس میں انہوں نے بابر اعظم کو پہلے نمبر پر رکھا تھا دیگر چار کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، کین ولیمسن، جو روٹ اور اسٹیو اسمتھ شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر کو بولنگ کرنا واقعی مشکل لگتا ہے، ہم نے بابر اعظم کے خلاف یو اے ای میں گرمی کے سیزن میں کرکٹ کھیلی تھی اور انہوں نے مجھے بہت اچھا کھیلا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں