اشتہار

’’تمہاری داڑھی ہے، اس لیے مسلمان سمجھ پر پیٹ ڈالا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں ہندو وکیل کو پولیس نے داڑھی ہونے کے سبب مسلمان سمجھ پر پیٹ ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں شہری دیپک علاج کی غرض سے سرکاری اسپتال جارہا تھا تبھی پولیس نے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس افسران اپنے دفاع میں بیان داغتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیپک کو مسلمان سمجھ لیا تھا اس لیے پیٹ دیا۔

- Advertisement -

پولیس کی جانب سے دیپک بندیلے نامی وکیل پر ایف آئی آر واپس لینے کے لیے دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے۔

پولیس والوں پر الزام ہے کہ انہوں نے دیپک کی پٹائی محض اس لیے کی کیونکہ حلیہ سے وہ مسلمان لگ رہا تھا، اس معاملے میں پولیس انتظامیہ نے ایک اے ایس آئی کو معطل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق دیپک پر تشدد کا واقعہ 23 مارچ کو پیش آیا تھا، وہ اس دن علاج کے لیے سرکاری اسپتال جارہا تھا۔

دیپک ذیابیطس کا مریض ہے اس وقت تک لاک ڈاؤن نافذ نہیں ہوا تھا تاہم مدھیہ پردیش میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانا کوئی نئی بات نہیں ہے اس سے قبل بھی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں