اشتہار

روسی ماہرین کا کورونا ویکسین سے متعلق بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی بائیوٹیکنالوجی کمپنی کاکہنا کہ ان کی بنائی دوا کا کلینکل ٹیسٹ کامیابی سےجاری ہے اور جلد ہی اس سےکویڈ 19 کےمریضوں کاعلاج کیا جاسکے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دوا درحقیقت جوڑوں کےدرد کےلئے تیار کی جارہی تھی لیکن اس کے کورونا کے علاج کے لئے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، کمپنی نےدعویٰ کیاکہ جلد کورونا سے بچاؤکی ویکسین بھی تیار کرلی جائے گی۔

روسی وزیر صحت کا ویکسین کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم بیماری کے تمام مراحل میں لوگوں کے علاج کے لئے پہلے سے ہی دوائیں تیار کررہے ہیں اور وہ استعمال ہورہی ہیں، ہم ایک ویکسین تیار کرنے پر بہت محنت کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایک ماہ یا اس سے زیادہ عرصے میں کلینکل ٹرائلز شروع ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

جیسے جیسے کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل رہا ہے تو روس اس وبا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک بن رہا ہے، امریکا کے بعد روس میں سب سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔

روس میں اب تک 3 لاکھ سے زائد کورونا کے مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ مہلک وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

صرف جمعرات کے روز روس میں کورونا کے قریباً 9 ہزار کیس سامنے آئے ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسی رفتار سے کورونا پھیلتا گیا تو روس وبا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں