بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شہبازشریف کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی، شہبازشریف کوروناسےمتاثرعطااللہ تارڑ سے ملاقات کرتے رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی، شہبازشریف نے عطا تارڑ کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد نجی لیب کو کوروناٹیسٹ کیلئے نمونے دیے تھے۔

گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا جو مجھ سے رابطے میں رہے ہیں، وہ اپنا ٹیسٹ کرائیں۔

خیال رہے عطاء تارڑ نے لیگی رہنماؤں کے ساتھ بیٹھ کر نیوز کانفرنس کی تھی ، ان کے ہمراہ عظمیٰ بخاری اور دیگر رہنما موجود رہے، مریم اورنگزیب سے بھی ملاقاتیں ہوتی رہیں جبکہ شہبازشریف سے بھی ملے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری بھی کورونا وائرس کے باعث قرنطینہ میں ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈاموات ہوئیں ، مزید50افرادجاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی کُل تعداد1067ہوگئی جبکہ  متاثرین کی مجموعی تعداد50ہزار سے تجاوز کرگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں