جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس مل گیا جس کی تحقیقات سیفٹی انویسٹی گیشن نے شروع کردی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے جس کی تحقیقات سی اے اے کا ڈیپارٹمنٹ سیفٹی اینڈ انویسٹی گیشن کررہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی اے اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، نیوز کانفرنس میں واقعے سے متعلق آگاہ کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاز کو مکمل چیک کرکے پھر روانہ کیا جاتا ہے، تکنیکی خرابی کہاں ہوئی تحقیقات میں صورتحال سامنے آجائیں گی۔

عبداللہ حفیظ کے مطابق حادثہ کیسے پیش آیا حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے، تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا طیارہ گرنے کی اصل وجہ کیا تھی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں‌ 32 افراد جاں‌ بحق ہوگئے، حادثے کی جگہ سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

ترجمان پی آئی اے نے ایئربس320 کے گرنے کی تصدیق کردی ہے اور پی آئی اے کے آپریشنل ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے،سی ای او پی آئی اےایئرمارشل ارشد ملک کا ناگہانی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اےجبکہ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کےطیارے میں 99مسافر اور 8 کریو ممبر سوار تھے۔

ڈی آئی جی نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے زمین پر 4 گھر تباہ ہوئے ہیں ،  طیارہ گرنے کی جگہ کوگھیراؤکرکے مکمل سیل کردیا گیا ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں