بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان میں ہونے والے مسافر طیاروں کے حادثات پر ایک نظر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا قومی ایئرلائنز کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،اس المناک حادثے کے علاوہ بھی پاکستان میں اس سے قبل کئی فضائی حادثات ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج جمعے کی دوپہر ایئر پورٹ کے قریب گنجان آبادی میں گر کر تباہ ہونے والے ہوائی جہاز کے علاوہ بھی پاکستان میں کئی فضائی حادثات ہوچکے ہیں، جن میں سیکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

اٹھائیس جولائی دوہزار دس کو نجی ائیر لائن ائیر بلو کا جہاز اسلام آباد کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں گر کر تباہ ہوگیا تھا، کراچی سے روانہ ہونے والی اس فلائٹ میں عملے کے چھ افراد سمیت ایک سو باون مسافر جاں بحق ہوئے۔

دوسرے واقعے میں بیس اپریل دوہزار بارہ کو بھوجا ایئرلائین کا بوئنگ مسافر طیارہ کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا تھا۔ اس حادثے میں ایک سو اکیس مسافر اور عملے کے چھ ارکان جاں بحق ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ دسمبر دو ہزار سولہ میں پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا اڑتالیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں