اشتہار

طیارہ حادثہ، پاکستانی ماڈل زارا عابد کی تین روز پرانی انسٹاگرام پوسٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لاہور سے شہر قائد آنے والے بدقسمت طیارے میں پاکستانی ماڈل زارا عابد بھی موجود تھیں۔

ماڈل زارا عابد نے تین روز قبل اپنے انسٹا گرام پر جو آخری تصویر پوسٹ کی وہ بھی ایک طیارے میں بیٹھ کر لی گئی تھی۔جس میں ماڈل نے لکھا تھا کہ ’اونچی اڑان مجھے اچھی لگتی ہے‘۔

حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں عملے کے 7 ارکان سمیت 98 افراد سوار تھے۔

- Advertisement -

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مسافروں کی فہرست میں ماڈل گرل زارا عابد کا نام بھی شامل ہے جن کا سیٹ نمبر 24 اے اور نمبر شمار 62 بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’’طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد شہید ہیں، فرنٹ لائن مجاہد کھودئیے‘‘

زارا عابد کے حوالے سے متضاد اطلاعات زیر گردش ہیں تاہم ان کی خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری پر نظر رکھنے والے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق زارا عابد طیارہ حادثے میں محفوظ رہی ہیں۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی ماڈل گرل کے بچ جانے کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی جسے بعد ازاں انہوں نے ہٹادیا اور دعا کی کہ پاکستانی ماڈل خیرو عافیت سے ہوں۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایئرمارشل ارشد ملک نے اب سے کچھ دیر قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے میں کوئی خرابی نہیں تھی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 54 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دو مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ حادثے نے شوبز اسٹارز کو افسردہ کردیا

طیارہ حادثہ

واضح رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد مسافر اور علاقہ مکین جاں بحق ہوئے، حادثے کی جگہ سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔

ترجمان پی آئی اےجبکہ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کےطیارے میں 99مسافر اور 8 کریو ممبر سوار تھے۔ ڈی آئی جی نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے متعدد گھر تباہ ہوئے ہیں ۔

طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ طیارہ حادثے میں دو مسافر معجزاتی طور پر محفوظ رہے جن میں بینک آف پنجاب کے ظفر مسعود اور محمد زبیر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کا جسم جھلسا ہوا ہے البتہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں