اشتہار

گیارہ سالہ لڑکے کا انوکھا کارنامہ، دنیا حیران

اشتہار

حیرت انگیز

براسیلیا : گیارہ سالہ برازیلین لڑکے نے ایک ہزار اسی ڈگری کا ٹرن لیکر دنیا کو حیران کردیا، گوئی کھورے 1080 ڈگری کا ٹرن لیکر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بہت سے اسے افراد موجود ہیں جنہیں مختلف و انوکھے کام انجام دینے کا جنون کی حد تک شوق ہوتا ہے، ایسا ہی ایک نوجوان برازیل سے تعلق رکھتا ہے جس اسکیٹ بورڈر کی دنیا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 سالہ گوئی کھورے نے 1080 ڈگری کا ٹرن لیکر دنیا پہلے اسکیٹ بورڈر ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ اس سے قبل معروف اسکیٹ بورڈڑ ٹونی ہاک نے 900 ڈگری ٹرن لینے کا ریکارڈ 1999 میں بنایا تھا جسے اب گوئی کھورے نے توڑ دیا۔

- Advertisement -

برازیلین بچے نے اپنے منفرد کام کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ لڑکا فضا میں تین بار گھومتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گوئی کھورے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، مذکورہ ویڈیو ٹونی ہاک سمیت کئی اسکیٹ بورڈرز نے بھی شیئر کی ہے۔

گوئی کھورے کا کہنا ہے کہ میرے پاس کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران 1080 ڈگری ٹرن لینے کےلیے تیاری کرنے کا بہت وقت تھا ، اب میرا ارادہ 1260 ڈگری ٹرن لینے کا ہے جو میں بہت جلد پورا کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں