اشتہار

کرونا وائرس نے ایک ہی خاندان کے درجنوں افراد کو متاثر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : مصر میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ایک ہی خاندان کے 48 افراد مہلک ترین کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے اور ابھی تک کوئی ملک اس کی ویکسین تیار کرنے کامیاب نہیں ہوسکا ہے اس وقت اس وبا سے بچنے کا واحد علاج سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد لیکن مصر میں ڈاکٹروں نے ہی کرونا مریض کو عوام کے درمیان بھیج دیا۔

مصری نوجوان سید نصیر نے میڈیا کو بتایا کہ میرے چچا طبعیت خراب ہونے پر اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے کہہ کر انہیں واپس بھیج دیا کہ معمولی سردی لگ گئی ہے تاہم جب ان کی حالت بگڑنے لگی اور وہ دوبارہ اسپتال گئے تو ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر کہ نزلہ بہت زیادہ ہورہا ہے لہذا کرونا ٹیسٹ کیا جو مثبت آگیا۔

- Advertisement -

مصری شہری نے بتایا کہ چچا میں وائرس کی تشخیص ہونے کے چند گھنٹے بعد دادی میں کوویڈ 19 کی علامات ظاہر ہوئیں اور رپورٹ آتے ہی دنیا سے رخصت ہوگئیں جبکہ دادی کی تدفین کے بعد کچھ روز بعد خاندان کے دیگر افراد میں وائرس کی تشخیص ہوگئی اور دادی کے بعد میرے دو اور رشتہ دار اس وبا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے متاثرہ خاندان کے بیشتر افراد کو گھر بھیج دیا ہے تاہم انہیں چودہ روز تک گھر میں رہنے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ مصر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کی تعداد 15 ہزار 786 تک پہنچ چکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بھی 707 ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں