اشتہار

عجیب وغریب بلی کی تصاویر وائرل ۔۔۔۔ بچے نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پورٹ لینڈ : امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں ایک بلی نے دو چہرے والے بچے کو جنم دیا ہے، جسے اس کی مالکن بہت شوق اور محبت سے پال رہی ہے۔

پورٹ لینڈ کی رہائشی کائلہ کنگ نامی خاتون بدھ کی صبح اپنی پالتو حاملہ بلی کی دیکھ بھال کے لئے اٹھی تو اس نے دیکھا کہ
اس کی بلی ماں نے راتوں رات چار چھوٹے چھوٹے بچوں کو پیدا کیا ہے۔

لیکن پھر اس نے دیکھا کہ بلی کے پیچھے مزید دو اور بچے چھپے ہوئے ہیں۔ چنانچہ کائلہ کنگ نے ایک کو اٹھایا اور باقی کے ساتھ نیچے رکھ دیا۔

- Advertisement -

اس نے جب آخری بلی کا بچہ اٹھایا تو اسے خوشگوار حیرت کا ایک جھٹکا لگا اس نے دیکھا کہ دو چھوٹی ناک، چار آنکھیں مضبوطی سے بند اور دو ملے ہوئے منہ اس کے سامنے ہیں، کائلہ نے اپنے شوہر بی جے کنگ کو ان کی ایک تصویر بھی بھیجی۔

دونوں میاں بیوی اور ان کے بچے ان بلی کے بچوں کے حوالے سے بہت خوش تھے، کائلہ کے بیٹے نے فیصلہ کیا کہ اس کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کریں گے جبکہ اس کے شوہر نے ایک قدم اور بڑھاتے ہوئے کہا کہ اس بچے کی مزید خبریں شائع کرائی جائیں گی۔

کائلہ کی خوشی کی بھی انتہا نہ تھی اور وہ بلی کے بچے کی حالت اور اس کی دیکھ بھال کرنے کا طریقہ اور اس کی مشکلات کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ڈاکٹر تک پہنچ گئیں۔

کائلہ کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت میں نہیں جانتی کہ مناسب طریقے سے کس طرح نرسنگ کرنا ہے کیوں کہ اس کے دو منہ ہیں لہذا میں اسے کھلانے کی کوشش کر رہی ہوں، میں اپنی پوری کوشش کروں گی لیکن میں یہ بھی جانتی ہوں کہ اس طرح کے جانور عام طور پر زیادہ لمبے عرصے زندہ نہیں رہتے ہیں۔

بی جے کنگ نے کہا کہ ہم زیادہ پر امید نہیں ہیں لیکن یہ بچہ بہت ہی زندہ دل دکھائی دیتا ہے اس کو بھوک لگتی ہے اور لگتا ہے کہ یہ بہت بہتر ہے۔

کائلہ نے اس بلی کے بچے کا نام بسکٹ اور گریوی رکھا ہے، وہ اسے بوتل سے دودھ پلاتی ہیں اپنی گود میں رکھ کر گرم رکھتی ہے اور یہاں تک کہ رات کے ساتھ ہی الگ کمرے میں سوتی ہے کیونکہ ان کے شوہر بی جے کو بلیوں سے الرجی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں