بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

چاند کے معاملے پر وفاقی وزرا فواد چوہدری کی حمایت میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزرا چاند کے معاملے پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی حمایت میں آگئے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاباش فوادچوہدری! کل ملک کے بیشترعلاقوں میں عید ہوگی، ایسےتمام مسائل دورکرنےکیلئےٹیکنالوجی استعمال کرنی چاہئے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر فوادچوہدری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چاندپر سائنسی انداز اپنانا قابل تعریف ہے،شاباش فواد!

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چاندسےمتعلق وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی حمایت کرتاہوں، رویت ہلال کمیٹی سےبھی درخواست ہےٹیکنالوجی کا استعمال کریں، رویت ہلال کمیٹی کے جید علما سےدرخواست ہےمل کرچلیں۔

شہباز گل نے کہا کہ فوادچوہدری کی پریس کانفرنس سائنس اور تحقیق کی حوصلہ افزائی ہے، فوادچوہدری کی پریس کانفرنس صرف چانداورعیدتک محدودنہیں، معاشرےمیں رجعت پسندی اوردقیانوسی نظریات پرضرب لگےگی امید ہے اس ارتعاش سےپاکستان میں مثبت تبدیلیاں ہوں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے کلینڈر کے مطابق کل پاکستان میں عید ہوگی دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں کل عید منائیں گے، چاند7بجکر36منٹ سے8بجکر14منٹ تک دیکھا جاسکے گا، سفارشات بھیج دیں وزیراعظم آفس جو فیصلہ کرے گا عمل کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عینک سےجوچانددیکھتےہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے، ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے، چاند کے معاملےپر ہمارے مولوی کہیں گے سائنس کاتعلق نہیں، آپ جوعینک پہنتےہیں،جس دوربین سے دیکھتےہیں وہ سائنس ہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ تنازع کا شکار رہی، چاندکو29دن سےکچھ وقت زیادہ لگتاہے زمین کے گرد چکر پورا کرنے میں، جب سورج، چاند اورزمین ایک لائن میں آجائیں گے تو زمین سےچاندنظرنہیں آتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں