اشتہار

اسپین سے سیاحوں کےلیے اچھی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ : کرونا وائرس سے متاثرہ ملک اسپین نے ایک ماہ بعد جولائی سے سیاحوں کےلیے سرحدیں کھولنے کا اعلان کردی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی عالمگیر وبا نے دنیا بھر میں لوگوں کو متاثر کررکھا ہے لیکن امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث گزشتہ دو ماہ سے مذکورہ ممالک میں لاک ڈاؤن جاری تھا۔

وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے تمام متاثرہ ممالک نے اپنی زمینی، سمندری اور فضائی سرحدیں بند کردیں تھی تاہم اب ہسپانوی وزیر اعظم نے مملکت کے دروازے سیاحوں کےلیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

ہسپانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے تاہم سیاحوں آمد کا سلسلہ جولائی سے شروع سے کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بغیر تماشائیوں کے 8 جون سے لالیگافٹ بال دوبارہ شروع ہوسکتی ہے، اسپین میں کرونا وائرس اور اموات میں کمی آرہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپین کی پارلیمنٹ نے ہنگامی حالت کی مدت 2 ہفتوں تک بڑھا کر 6 جون کی تھی۔

واضح رہے کہ اسپین میں مہلک ترین کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 81 ہزار 904 ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 628 کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں