جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

سلمان خان کی فلم ’’ریڈی‘‘ کے ساتھی اداکار چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی کامیاب فلم ’ریڈی‘ میں ان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے مزاحیہ اداکار 27 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی مزاحیہ فلم ’ریڈی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے موہیت بگہیل موذی مرض میں مبتلا ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے۔

بالاجی موشن پکچرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر موہیت کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

بالاجی موشن پکچرز کے حکام کاکہنا ہے کہ یہ خبر ہمارے لیے کسی صدمے سے کم نہیں، وہ بہترین اداکار تھے، غم کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں موہیت کے اہلخان ہکے ساتھ ہیں۔

موہیت بگہیل کی موت پر بالی ووڈ اداکار، سیاست دان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، بھارتی سیاست دان گرپریت کور چڈھا نے کہا کہ میں نے خوابوں میں بھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ہم آپ کو اتنی جلدی کھو دیں گے۔

گرپریت نے لکھا کہ ایک ایسے اداکار جس نے سلمان خان کے ساتھ ریڈی فلم میں اپنی منفرد اداکاری کا مظاہرہ کیا، وہ ایک بہت اچھا دوسست، بھائی اور شاندار انسان تھا۔

واضح رہے کہ موہیت نے کامیڈی شو ’چھوٹے میاں‘ سے شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اداکاری یسے ان کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ چائلڈ اسٹار کے طور پر بھی اداکاری کرتے رہے۔

ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے سلمان خان نے موہیت کو اپنی فلم ریڈی میں کاسٹ کیا، موہیت نے سدھارتھ ملہوترا اور پرینیتی چوپڑا کی فلم ’جباریہ جوڑی‘ میں بھی کام کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں