اسلام آباد: صدر ممکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے ملک بھر میں عیدالفطر سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید کے موقع پر شہدا کو کبھی نہیں بھول سکتا،شہدا اور ان کے خاندانوں کا قوم پر بہت بڑا احسان ہے، ہمیں ان پر فخر ہے۔
عید کے موقع پر ان شہداء کو ہم کبھی بھی بھول نہیں سکتا۔ یہ جان دیتے ہیں تو ہم زندہ رہتے ہیں۔ انکا اور انکے خاندانوں کا قوم پر بہت بڑا احسان ہے۔ ہمیں ان پر فخر ہے۔ https://t.co/9loM10KrwZ
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) May 23, 2020
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اپنی عید شہدا پی آئی اے،کرونا سے لڑنے والے ڈاکٹر، نرسز،بھارتی مظالم برداشت کرنے والےکشمیریوں، بھارت میں اسلاموفوبیا سے متاثرہ مسلمانوں، فلسطینیوں اور مسلمان مہاجرین کے نام وقف کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں عیدالفطر کی نمازگھر پر ادا کروں گا،تمام لوگوں سے درخواست ہے معاشرتی فاصلوں پر عمل کریں،ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں،خود اور اپنے عزیزوں کو کرونا سے محفوظ رکھیں،انشااللہ پاکستان اس مشکل سے کامیاب ہوجائےگا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ یہ منفرد موقع ہے ملک میں ایک ہی دن عید منائی جا رہی ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک اتحاد،خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے عید کے پیغام میں نیک خواہشات کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جاری بربریت کا نہایت ہمت وجوان مردی سے سامنا کرنے پر اہل کشمیر کو سلام پیش کیا۔
عیدِ سعید کے موقع پر خصوصی تہنیتی پیغام اور نیک خواہشات کیساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جاری بربریت کا نہایت ہمت و جوانمردی سے سامنا کرنے اور غیرانسانی محاصرے کے دوران صبر و استقامت کا پہاڑ بن کر ڈٹے رہنے پر اہلِ کشمیر کو ہمارا سلام۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 24, 2020
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں، فوجی جوانوں اور کشمیری بہن بھائیوں کو بھی دعاؤں میں یاد رکھنا ہے۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں باہمی اختلافات ختم کر کے متحد قوم بن کر ابھرنا ہوگا اور کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے والوں کو بھی یاد رکھنا ہوں گا، سب مل کر گناہوں کی معافی مانگیں اور مریضوں کے لیے خصوصی دعا کریں۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مسلم امہ اور اہل وطن کو عیدکی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے بعد پسنی سے لاہوراور کراچی سے خیبر ایک لڑی میں پروئےگئے،یہ ہی ہماری خواہش ہے کہ وطن سلامت، لوگ سلامت رہیں۔
مسلم امہ کو عید مبارک ابل وطن کو عید مبارک، طیارے حادثے اور کرونا وباء کے دکھوں کے درمیان عیدیہ خوشی تو لائ کہ پورا پاکستان آج ایک عید منا رہا ہے، طویل عرصے بعد پسنی سے لاہور اور کراچی سے خیبر ایک لڑی میں پروئے گئے ہیں یہ ہی ہماری خواہش ہے کہ وطن سلامت ، لوگ سلامت #HappyEid
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 24, 2020