بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیر خارجہ کا عید الفطر پر بھارت کے لیے پیغام امن

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عید الفطر کے موقع پر کہا کہ بھارت کو پیغام ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرونا سے مرنے والوں اور بالخصوص کشمیریوں کے لیے دعاگو ہوں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو بلوچستان سے گرفتار ہوا،بھارت بلوچستان میں مختلف قوتوں کو تخریب کاری کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے کوئی جارحیت کی تومنہ توڑ جواب دیا جائےگا،پاکستان کے عوام،افواج،کشمیریوں میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے عید الفطر کے موقع پر کہا کہ بھارت کو پیغام ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے فون پر تفصیلی گفتگو کے دوران بھارت کےتمام عزائم سیکریٹری جنرل یو این کے سامنے رکھے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی حالات سےتوجہ ہٹانے کے لیے کوئی حرکت کرسکتا ہے،سلامتی کونسل کے صدر کو خط کے ذریعے پاکستان کے خدشات سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کرونا وائرس کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم بڑھا دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں