بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کرونا سے نمٹنے کے لیے امریکا کا پاکستان کے لیے 6 ملین ڈالر امداد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں امریکی سفیر پال جانز نے کہا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے امریکا نے پاکستان کے لیے 6 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی سفیر پال جانز نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان کی تکمیل پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستانیوں کی ناقابل یقین سخاوت سے متاثر ہوئے ہیں۔

پال جانز کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ رمضان کے دوران اور عید تک کرونا وائرس کے خلاف امریکا اور پاکستان کی شراکت داری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔


امریکی سفیر نے کہا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے امریکا نے پاکستان کے لیے 6 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ہیلتھ ورکز کی تربیت میں اضافے کے ساتھ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا اور چوتھی موبائل لیب فراہم کرنا ہے تاکہ ان علاقوں میں ٹیسٹ کیے جاسکے جہاں کرونا مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔

امریکا کروناوائرس کے خلاف لڑائی میں پاکستان کےساتھ کھڑا ہے،امریکی سفیر

اس سے قبل رواں سال 27 مارچ کو امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا نے کرونا کے خلاف ہنگامی امداد کے لیے پاکستان کو ترجیحی ملک میں رکھا ہے، لیب اور کرونا وائرس کی نشاندہی کے لیے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر کے نئے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں