اشتہار

سرفراز احمد نے پسندیدہ اداکارہ اور پلیئر کا نام بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے مہوش حیات کو اپنی پسندیدہ اداکارہ اور عمران خان کو بہترین آل راؤنڈر قرار دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے پی ایس ایل اچھی نہیں رہا، ٹیم کمبی نیشن تبدیل ہوا اور بہت سے کھلاڑی باہر ہوئے، نہیں چاہتے تھے کہ سہیل تنویر اور روسو ٹیم سے باہر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بار چیزیں ہماری فیور میں نہیں گئیں، پلیئرز بھی پہلے کی طرح پرفارم نہیں کر سکے اور میچ وننگ کمبی نیشن بھی نہیں بن سکا، ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار کسی ایک پلیئر کو قرار نہیں دیا جا سکتا۔

- Advertisement -

سرفراز احمد نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک پلیئرز پر الزام نہیں لگایا جاسکتا، احمد شہزاد سب سے ٹیلینٹ پلیئر ہے اس پر پورا بھروسہ تھا مگر بدقسمتی سے وہ بھی پرفارم نہیں کر سکا۔

سابق کپتان معین خان کو فیورٹ وکٹ کیپر قرار دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسد شفیق اور اظہر علی بہترین دوست ہیں، کافی کرکٹ ساتھ کھیلی اور بہت وقت ساتھ گزرا، جب کہ دھونی وہ واحد کرکٹر ہے جس سے ملنے کی خواہش رہی جو پوری ہوئی، ان سے مشورے بھی لیے تھے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میری پسندیدہ ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں وقت اور موقع ملتا ہے جب کہ محدود اوورز میں مواقع کم ملتے ہیں، ورلڈکپ میں بھارت سے شکست زندگی کا مشکل ترین دن تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں