اشتہار

پاکستان کے وہ واحد انٹرنیشنل کرکٹر جو کورونا وائرس کا شکار ہوئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کے سابق اوپنر توفیق عمر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، وہ کورونا کا شکار ہونے والے پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل کرکٹر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر سابق اوپنر نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیاہے، وبا کی تشخیص ہونے پر توفیق عمر نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔

توفیق عمر نے آئیسولیشن اختیار کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو سب سے الگ کر لیا ہے، ٹیسٹ کرکٹر نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کورونا سے بچنے کے لیے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

- Advertisement -

Former Pakistan Batsman Taufeeq Umar Contracts COVID-19

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین پاکستان کے وہ واحد انٹرنیشنل کرکٹر ہیں جو کورونا کا شکار ہوئے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہلک وبا کی خاطر تمام سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے پلیئرز کو گھروں میں رہنے اور پریکٹیس جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

توفیق عمر نے 44ٹیسٹ، 22ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور وہ کافی عرصے تک ٹیسٹ ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں