اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

طیارہ حادثے کی تحقیقات، فرانسیسی ماہرین کی ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارہ حادثے سے متعلق تحقیقات کے لیے فرانسیسی ماہرین کی 11رکنی ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ماہرین کی11 رکنی ٹیم پاکستان میں 16 گھنٹے تحقیقات کرے گی، فرانسسی ماہرین کا خصوصی طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر 26 مئی کی صبح لینڈ کرے گا۔

ماہرین پر واز اے آئی بی 1888 کے ذریعے کراچی پہنچیں گے، مذکورہ ٹیم پی آئی اے طیارہ حادثے کی جگہ کا دورہ کرے گی۔ فرانسیسی ماہرین کی ٹیم پاکستان کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

- Advertisement -

فرانسیسی ٹیم اپنے ساتھ جہاز کا بلیک باکس اور ضروری شواہد فرانس لے جائے گی۔ ٹیم تحقیقات مکمل کرکے26 مئی کی رات 10 بجے روانہ واپس روانہ ہوگی۔

دوسری جانب آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور نقصان کا جائزہ لے رہی ہے، ٹیم نے حادثے سے متعلق دیگر پہلوؤں پر غور کیا، تفتیشی ٹیم نے اپنی کارروائیاں بھی تیز کردی ہیں۔

طیارہ حادثہ: پی آئی اے کی تفتیشی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

جدید آلات سے لیس ٹیم بلڈنگ میٹریل کا جائزہ لے رہی ہے، حادثے کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارتوں کے اسٹرکچر کو جانچا جائے گا، جائزہ لیا جائے گا کتنی عمارتیں جزوی اور کتنی مکمل تباہ ہوئیں۔ 7رکنی ٹیم جائے وقوعہ پر نقصانات کا تخمینہ لگائے گی، پی آئی اے اور سی اے اےسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ٹیمیں مشترکہ کام کررہی ہیں۔

جبکہ حتمی رپورٹ وفاقی حکومت کےحوالے کی جائے گی۔ اب تک 59 لاشوں کے ڈی این اے لے لیے گئے ہیں۔ جبکہ جائے حادثہ کے اطراف سیکیورٹی سخت ہے، حادثے کے مقام پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں