اشتہار

بھارت : انٹرنیٹ پیکج نہ ہونے پر نوجوان نے اپنی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھوپال : بھارت میں نوجوان نے محض اس بات پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا کہ اس کے والدین نے موبائل فون پر انٹرنیٹ پیکج ریچارج کروانے سے منع کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں 20 سالہ نوجوان کی خودکشی کا منفرد واقعہ سامنے آیا ہے، بھوپال پولیس کا کہنا ہے کہ بگسے وانیا پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے۔

پولیس کو ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ والدین کی جانب سے موبائل فون پر انٹرنیٹ پیک کا ریچارج نہ کرنے پر 20سالہ نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق نوجوان اپنی والدہ سے بار بار انٹرنیٹ پیکج کو ریچارج کروانے کا مطالبہ کر رہا تھا جبکہ والدہ کے انکار پر وہ جذباتی ہوگیا جس کے بعد اس نے انتہائی قدم اٹھالیا۔

اس حوالے سے بگسے وانیا پولیس اسٹیشن کے انچارج ایس شرما نے میڈیا کو بتایا کہ اس مقدمے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور مختلف پہلوؤں سے بھی نوجوان کی ہلاکت کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم موت کی بظاہر وجہ خود کشی ہی ہے کیونکہ تفتیش کے مطابق متوفی انٹرنیٹ ریچارج نہ ہونے پر کافی فکر مند تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا وائرس میں مبتلا ڈرائیور نے خود کشی کرلی

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کے شہر ڈومبیولی کے رہائشی ایک رکشہ ڈرائیور نے خود کشی کرلی، ڈرائیور نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد مایوس ہوکر اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرلیا تھا، 42سالہ ڈرائیور غربت کی وجہ سے اپنا علاج کرانے سے قاصر تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں