بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

امریکہ : نوسالہ بیٹے کے قتل میں ملوث ماں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا : امریکہ میں ایک خاتون کو اپنے بیٹے کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے نو سالہ بچے کونہر میں پھینک کر اسے جان سے مار دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فلوریڈا پولیس نے نو سالہ بچے کے قتل کے مقدمہ کا معمہ حل کرلیا، پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں بچے کی والدہ نے بتایا تھا کہ گزشتہ صبح نو نو بجے وہ اپنی گاڑی میں جارہی تھی تو چند مسلح افراد نے اسے روک کر منشیات کا مطالبہ کیا تھا اور پھر انہوں نے اس کے بیٹے الیجینڈرو رپلے کو اغوا کرلیا۔

بعد ازاں پولیس نے واقعے کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے کی، جائے وقوعہ کی سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج اور گواہان کے بیانات کے بعد پولیس کو انکشاف ہوا کہ کوئی اور نہیں خود یہ ملزمہ ہی اپبنے بیٹے کی قاتلہ ہے۔

تاہم ملزمہ نے مزید تفتیش کے بعد اس بات کا اعتراف کرلیا کہ اس نے خود اپنے بیٹے کو نہر میں پھینکا تھا، ملزمہ کی نشاندہی پر پولیس نے فلوریڈا نہر سے نو سالہ بچے کی لاش برآمد کرلی۔

میامی ڈیڈ کاؤنٹی پولیس نےاعترافی بیان کے بعد ملزمہ رپلے کو گرفتار کیا اور ملزمہ پر فرسٹ ڈگری قتل اور قتل کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملزمہ کے دفاعی وکیل نیلسن روڈریگ وریلا نے ایک بیان میں کہا پولیس کی رپورٹ محض الزامات پر مبنی ہے اور اس میں مسز رپلے کے جرم ثابت نہیں ہوتا، اس کیس کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہے۔

وکیل کا کہنا ہے کہ مسز رپلی ایک اچھی خاتون اور والدہ ہیں جو ہمیشہ اپنے بیٹے الیجینڈرو کی بہت دلچسپی سے نگہداشت کرتی ہیں، ابھی وقت نہیں آیا ہے کہ اس معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں