اشتہار

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کا احسن اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی نے بے گھر خاتون کو رہنے کے لیے فرنشڈ فلیٹ دے دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر الخبر میں کرایہ نہ ادا کرنے پر مالک مکان نے مذکورہ معمر خاتون کو گھر سے نکال دیا تھا جس کے بعد سے وہ بے گھر تھی۔

رپورٹ کے مطابق بے گھر ہونے کے بعد سعودی خاتون نے عارضی طور پر ایک متروکہ بس میں رہائش اختیار کررکھی تھی۔ اطلاع ملنے پر وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی نے ضعیف خاتون کو فرنشڈ فلیٹ میں منتقل کر دیا۔

- Advertisement -

خاتون انتہائی مفلوک الحال ہونے کی وجہ سے متروکہ بس کو اپنا مکان بنائے ہوئے تھی، پیسے نہ ہونے کی وجہ سے وہ کسی گھر کو دوباہ کرائے پر لینے کی سکت نہیں رکھتی تھی۔

اطلاع ملنے پر وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی نے فوری طور پر ایکشن لیا اور خاتون کو بہترین فرنشڈ فلیٹ میں رہائش دے دی، معمر سعودی خاتون کو بس سے نکال کر فلاحی تنظیم کے ایک فلیٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی حکومت کی جانب سے اس طرح کے مثالی اقدامات کیے جاچکے ہیں۔ وزارت افرادی قوت خصوصی طور پر ان افراد کی مدد کرتی ہے جن کے پاس کوئی ذریعہ معاش نہیں ہوتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں