بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ترک صدر کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ، طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کہا کہ ترکی کی عوام مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک مرتبہ پھر اپنی دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے طیب اردوان نے عمران خان کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

اردوان نے وزیر اعظم سے گفتگو کے دوران سانحہ پی آئی اے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ترکی عوام مشکل کی گھڑی میں پاکستانی بہن، بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عالمی وبا سے نمٹنے کےلیے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، وزیر اعظم عمران خان نے وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کےلیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے طبی سامان کی فراہمی پر ترک صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے کرونا کے باعث معاشی نقصانات پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کیلئے عالمی قرضوں میں ریلیف کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ترک صدر کو مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال پر اعتماد میں لیا اور مقبوضہ کشمیر میں طویل لاک ڈاؤن اور بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں