جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

سندھ میں کورونا کے 573 نئے کیسز رپورٹ ، اموات کی تعداد 374 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 24گھنٹےمیں مزید 5 مریض انتقال کرنے اور 573 نئے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ، جس کے بعد اموات کی تعداد 374 اور مجموعی کیسز کی تعداد 23507 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ کل عید کے دن کے حساب سے ٹیسٹ بڑھائے گئے، سندھ میں 24گھنٹےمیں مزید 5 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 374 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا سندھ میں کورونا کے 573 نئے کیسز سامنے آئے اور کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 23507 ہوگئی، صوبےمیں گزشتہ 24گھنٹے کےدوران 2327 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک 161628 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا 248 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 49 وینٹی لیٹرزپرہیں، صوبےبھرمیں اسوقت 14618مریض زیر علاج ہیں، 12931 مریض گھروں میں آئسولیشن میں ، 794 مریض آئیسولیشن مراکز میں اور 893 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24 گھنٹےکےدوران542مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 8515 ہوگئی ، ہمارا کورونا سے صحتیاب ہونےکاتناسب37 فیصد ہے۔

کیسز کے حوالے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا آج رپورٹ ہونے والے 573 سے نئےکیسز میں سے467 کراچی سے ظاہر ہوئے، عوام کو کورونا سے بچنے کیلئے احتیاط کرنی چاہیے، احتیاط کے بغیر کوروناوائرس کو روکنا ممکن نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں