اشتہار

بھارتی شہری نے ’گوگل میپ‘ کے خلاف پرچہ کٹوا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں ایک شخص نے ’گوگل میپ‘ کو ازدواجی زندگی کی بربادی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تھانے میں شکایت درج کروادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ناگاپٹنم کے علاقے مایلا ڈوتھورای میں ایک دکاندار نے ازدواجی زندگی کی بربادی کا ذمہ دار گوگل میپ کو قرار دیتے ہوئے پرچہ کٹوادیا۔

بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ گوگل میپ کی ایپ پر لوکیشن غلط دکھائی گئی جس کی وجہ سے اس کی ازدواجی زندگی برباد ہوگئی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق 49 سالہ آرچندرا سکھار نامی شخص کا کہنا تھا کہ راستے بتانے والی مقبول ترین ایپ گوگل میپ میں موجود یئور ٹائم لائن فیچر کی وجہ سے ان کی بیوی ان سے ہروقت سوال کرتی تھیں کہ وہ ان ان جگہوں پر کیوں گئے۔

بھارتی شخص نے دعویٰ کیا کہ گوگل میپ ان ان جگہوں کی نشاندہی کرتا تھا جہاں وہ کبھی گئے ہی نہیں اور یہی وجہ تھی کہ ان کی بیوی اور ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

آرچندرا کے مطابق پچھلے کئی ماہ سے میری بیوی گوگل میپ کے ’یئور ٹائم لائن‘ فیچر کو مستقل چیک کرتی ہے اور مجھے سونے نہیں دیتی اور سوالات کرتی ہے کہ میں کہاں گیا تھا اور اس کی وجہ سے ہماری ازدواجی زندگی میں بگاڑ آنا شروع ہوگیا۔

بھارتی شہری جب تھانے پرچہ درج کروانے پہنچا تو پولیس افسران نے ان سے کہا کہ ہم دونوں میاں بیوی کو کاؤنسلنگ کے لیے بلائیں گے اگر اس سے بھی معاملہ حل نہیں ہوا تو ہم دوسری حکمت عملی اختیار کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں