بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

لاک ڈاؤن، بھارت میں بھوک و پیاس سے مرنے والی ماں کو بچہ اٹھاتا رہا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں تارکین وطن کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے تارکین وطن بھوک و پیاس سے مرنے لگے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نام نہاد سیکولر بھارت میں کرونا وائرس کے باعث لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے، بھارتی ریاست بہار کے ریلوے اسٹیشن پر خاتون بھوک اور پیاس سے تڑپ تڑپ کر مر گئی۔

خاتون کا معصوم بچہ اپنی ماں کو اٹھانے کی کوشش کرتا رہا، ماں کو زندہ دیکھنے کی خواہش میں بچہ بے بسی سے لاش کے گرد مدد کے لیے گھومتا رہا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دئیے۔

اہلخانہ کے مطابق خاتون کھانے اور پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹرین میں بیمار تھی، وہ ہفتے کے روز گجرات سے احمدآباد جارہی تھی، پیر کے روز مظفر پور میں ٹرین اتر گئی  تھی۔

انتباہ: بچے اورکمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

اس کی لاش اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر رکھی جانے کے بعد اس کا چھوٹا بچہ کھیلتا رہا اور اسے زندہ کرنے کی کوشش کرتا رہا یہاں تک کہ ایک بڑا بچہ اسے گھسیٹ کر لے جاتا رہا۔

بھارتی وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ جب وہ ٹرین میں سوار تھی تو وہ طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور اس کی فوت ہونے پر اہل خانہ مظفر پور اسٹیشن پر اتر گئے تھے، وزارت نے بتایا کہ یہ عورت اپنی بہن ، بہن کے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ کتھار جارہی تھی۔

ریلوے انتظامیہ نے ٹویٹ کیا ، "خاتون کے لواحقین نے کہا ہے کہ وہ پہلے ہی بیمار ہیں۔ سب سے درخواست ہے کہ جعلی خبریں نہ پھیلائیں۔”

رپورٹ کے مطابق اسی اسٹیشن پراس سے قبل ایک دو سالہ بچہ بھی فوت ہوگیا تھا، مبینہ طور پر ناکافی خوراک کی وجہ سے اس بچے کے اہلخانہ اتوار کے روز دہلی سے الگ ٹرین میں سوار ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں