اشتہار

انسٹاگرام نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر صارفین کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز سے اب پیسے کمائے جاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام جو پہلے ہی کاروباروں اور مقبول صارفین کے درمیان اشتراک عمل کی سہولت فراہم کرتی ہے۔موبائل ایپلیکیشن پر ان میں سے کچھ صارفین براہ راست ویڈیو نشر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بیجز بیچنا شروع کر دیں گے۔

فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن صارفین کی آئی جی ٹی وی ویڈیوز میں اشتہارات بھی متعارف کرائے گی، جس میں 55 فیصد آمدنی ویڈیوز بنانے والوں کو ملے گی۔انسٹاگرام نے اس حوالے سے کیے جانے والے ابتدائی ٹیسٹوں میں حصہ لینے کے لیے جن شخصیات کا انتخاب کیا ہے ان میں اوانی گریگ، ایٹن برنااتھ اور سیلائس روز شامل ہیں۔ان شخصیات نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سے مقبولیت حاصل کی ہے۔

- Advertisement -

فیس بک کی کور ایپ نے اسی طرح کی خصوصیات 2018 میں متعارف کروائیں جس کا مقصد سوشل میڈیا پر نامور شخصیات کی جانب سے اپنی مقبولیت کو آمدنی میں تبدیل کرنا تھا، جس کے بعد یہ خصوصیات الفبیٹ کے یوٹیوب، سبسکرپیشن پلیٹ فارم پیٹریون اور ویڈیو گیم لائیو اسٹریمنگ سروس ٹوائچ میں بھی مقبول ہوئیں۔

انسٹاگرام کے چیف آپریٹنگ آفیسر جسٹن اوسوفسکی کے مطابق اگلے ماہ کئی درجن صارفین کے ساتھ شروع ہونے والے بیج تین متخلف قیمتوں 0.99 ، 1.99 اور 4.99 ڈالر پر فروخت ہوں گے، کمپنی سیلز کی شروعات میں حصہ نہیں لے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں