تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

تحقیقاتی اداروں کی بڑی کامیابی، پی آئی اے کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا

کراچی: حادثے کا شکار پی آئی اے کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا ، کاک پٹ وائس ریکارڈر سےتحقیقاتی عمل میں بہت مدد ملے گی ، وائس ریکارڈر کو ایئرکرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹی گیشن بورڈکےحوالے کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس سے آئی ایئربس کمپنی کے ماہرین کی جانب سے پی آئی طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، تیسرے روز بھی گیارہ رکنی ٹیم جائےحادثہ پرپہنچی ، ماہرین جدید تیکنیکی آلات کی مدد سے فرانسک طریقے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

ماہرین نےکاک پٹ وائس ریکارڈرکی تلاش کیلئے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتےہوئے ملحقہ عمارتوں کےعلاوہ گلیوں اوررہائشی آبادی میں تکنیکی آلات کی مدد لی، جس میں تحقیقاتی اداروں کو بڑی کامیابی ملی اور وائس ریکارڈر جہازکے ملبے کے نیچےسے مل گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کاک پٹ وائس ریکارڈر سے تحقیقاتی عمل میں بہت مدد ملے گی، جہازکایہ اہم آلہ ایئرکرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹی گیشن بورڈکےحوالےکردیاگیاہے، پی آئی اے کی ٹیمیں اہم پرزے کی تلاش میں سرگرم تھیں۔

مزید پڑھیں : پی ائی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں پیش رفت

فرانسیسی ماہرین سائنٹی فیک آلات کی مدد سےچھان بین کررہے ہیں اب تک کئی اہم شواہد اکھٹے کرلئے گئےہیں، ماہرین کی معاونت کیلئے پی آئی اے کی اور سی اے اے کی ٹیمیں بھی موجود ہیں جبکہ جہازکاغیرضروری ملبہ اٹھانےکا کام دوسرےروز بھی جاری ہے۔

گذشتہ روز ماہرین نے متاثرہ مکانات دوبارہ دیکھے اورڈرون کیمروں کی مدد سے تصاویرلی تھی جبکہ آرمی فلیٹ بیٹ کی مددسےجہاز کا بڑا ملبہ اٹھایا گیا تھا، ایئرپورٹ منتقل کئے جانے والے ملبے کو طیارے کے مکمل ڈائی گرام کی شکل دی جائےگی تاہم ماہرین نے انجن،لینڈنگ گیراٹھانےسے ابھی روک دیا ہے۔

بلیک باکس کےاہم حصوں فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور وائس ریکارڈر کو ڈی کوڈ کرنے کیلئے فرانس بھیجا جائےگا۔

خیال رہے بدقسمت طیارے کا وائس ریکارڈ اور بلیک باکس مل گیا ہے ، جسے ایئر بس کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے اہم آلات کے ذریعے حادثے کی وجوہات کا تعین ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی جناح گارڈن میں رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں