تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت کا اہم اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں میں کل سخت لاک ڈاؤن نہیں ہوگا اور مقررہ اوقات تک کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی جاسکیں گی۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے عیدالفطر کے بعد آئندہ کے لاک ڈاؤن کے حوالے سے بتایا کہ سندھ بھر میں کل سخت لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، لاک ڈاؤن ایسا ہی جاری رہےگا جیسےجاری ہے۔

ناصر حسین شاہ کے مطابق کل مساجداور عبادت گاہیں کھلی رہیں گی، کسی کو بھی مساجد اور عبادت گاہوں میں روکا نہیں جائےگا تاہم مساجد اورعبادت گاہوں میں ایس او پی پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اگلےعدالتی احکامات تک بازار مقررہ اوقات پر کھلے اور بند ہوں گے۔

واضح رہے کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر حکومت نے ڈیڑھ ماہ بعد سخت لاک ڈاؤن کرتے ہوئے بلا روک ٹوک نمازیوں کو داخلے کی اجازت دیتے ہوئے راستوں کی بندش بھی ختم کی تھی۔

اس سے قبل نماز جمعہ کے موقع پر دوپہربارہ سےساڑھے تین تک سخت لاک ڈاؤن ہوتا تھا ،اس دوران گھر سے نکلنے سمیت تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد تھی اور صرف متعین کردہ تین سےپانچ افرادکو نماز جمعہ مسجد میں ادا کرنےکی اجازت تھی۔

Comments

- Advertisement -