تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

28مئی کوپاکستان نےخطےمیں طاقت کا توازن بحال کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایٹمی پروگرام کےخالق اور سائنسدان، انجینئرز اور اس صلاحیت کے حصول میں حصہ ملانے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28مئی کوپاکستان نےخطےمیں طاقت کےتوازن کوبحال کیا۔

یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے لکھا کہ 28مئی کو کم از کم جوہری دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی اس روز پاکستان نےخطےمیں طاقت کےتوازن کوبحال کیا، پاکستان کےایٹمی دھماکوں سےخطےمیں طاقت کاتوازن مستحکم ہواتھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ خیال کو حقیقت کا روپ دینے والوں کو مسلح افواج کا سلام، ایٹمی صلاحیت کے حصول کیلئےکوششیں کرنےوالے تمام افراد کو سیلوٹ کرتے ہیں، پاک فوج ایٹمی پروگرام کےخالق اور سائنسدان، انجینئرز کوسلام پیش کرتی ہے۔

اٹھائیس مئی 1998ء میں آج کے دن پاکستان کی طرف سے کیے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے۔ اس دن بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں پانچ ایٹمی دھماکے کر کے دیا تھا۔

بائیس برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایٹمی دھماکے اس لیے کیے گئے کہ گیارہ مئی انیس سو اٹھانوے کو پوکھران میں تین بم دھماکے کرکے بھارت نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔

بھارتی قیادت کی جانب سے ایٹمی دھماکے کے بعد پاکستان کو خطرناک دھمکیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ ایک طرف بھارت دھمکیوں اور اسرائیل کی مدد سے پاکستان کی ایٹمی تجربہ گاہوں پرحملے کی تیاری کررہا تھاتو دوسری جانب مغربی ممالک پابندیوں کا ڈراوا دے کرپاکستان کو ایٹمی تجربے سے بازرکھنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

اُس وقت کے امریکی صدربل کلنٹن نے بھی پانچ بار فون کرکے اس وقت کے وزیراعظم کو ایٹمی دھماکہ نہ کرنے کا مشورہ دیا جبکہ اس کے بدلے کروڑوں ڈالر امداد کی پیشکش بھی کی گئی۔ تاہم عالمی دباؤ کے باوجود حکومت نے اٹھائیس مئی کے دن پانچ ایٹمی دھماکے کرنے کا حکم دے دیا اور چاغی کے پہاڑوں پر نعرہ تکبیر کی گونج میں ایٹمی تجربات کردیے گئے۔

Comments

- Advertisement -