بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

انگلینڈ؛ ڈومیسٹک سیزن میں مزید تاخیر

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن کے آغاز میں مزید تاخیر کا اعلان کر دیا۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث ڈومیسٹک کرکٹ کا سیزن مزید التوا کا شکار ہوگیا ہے۔

انگلیڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کم اگست تک ڈومیسٹک سیزن شروع نہیں ہو سکے گا، سیزن میں تاخیر کا فیصلہ ماہرین اور حکومتی تدابیر کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جون میں ڈومیسٹک سیزن کی بحالے کے حوالے سے مزید غور کیا جائے گا۔

انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ بورڈ بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ کھیلانے پر غور کر رہا ہے اور اسی لیے بورڈ نے انگلینڈ میں ٹیم کو پریکٹس کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشنز سے پالیسی بنانے میں مزید معاونت ملے گی جب کہ انگلینڈ بورڈ مالی نقصان سے بچنےکے لیے کرکٹ کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں