اشتہار

طیارہ حادثہ؛ ملبے سے کروڑوں روپے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے کے تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے سے غیرملکی کرنسی سمیت کروڑوں روپے برآمد کر لیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی ڈومیسٹک پروازوں میں غیرقانونی رقم کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے، گر کرتباہ ہونے والے طیارے کے ملبے سے 3کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے۔

ملبے سے ملنے والی رقم رینجرز نے پی آئی اےحکام کے حوالے کر دی ہے، ایس اوپی کے تحت اتنی بڑی رقم سامان میں جمع نہیں کرائی جاسکتی۔

- Advertisement -

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ رقم برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملبے سے ملنے والی رقم ہمارے پاس محفوظ ہےاور اس کی قانونی ترسیل کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی پروازوں میں کرنسی ساتھ لے جانے لیے قواعد و ضوابط اور حد مقرر ہے تاہم علاقائی پروازوں میں رقوم کی منتقلی کے سخت ایس او پیز وضع نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیشتر کرنسی ایکسچینجر رقم ساتھ لے جانے کے لیے پی آئی اے کو مطلع کرتے ہیں جس کے بعد انہیں رقم لیگیج میں رکھنے سے منع کر دیا جاتا ہے اور ایک اضافی ٹکٹ خرید کر وہ دستی سامان میں رقم ساتھ رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں