بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گرین لائن میٹروبس منصوبہ، سندھ اور وفاق میں معاہدہ طے پاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : گرین لائن میٹروبس منصوبے کیلئے سندھ اور وفاق میں معاہدہ طے پاگیا ، جس کے تحت وفاقی حکومت 3سال تک گرین لائن میٹروبس منصوبےکو چلائے گی اور 80 بسیں خریدے گی۔

تفصیلات کے مطابق گرین لائن میٹروبس منصوبے کیلئے سندھ اور وفاق میں معاہدہ ہوگیا، معاہدے کے تحت وفاقی حکومت 3سال تک گرین لائن میٹروبس منصوبےکوچلائےگی اور گرین لائن میٹروکیلئے 80 بسوں کی خریداری کرے گی۔

کراچی:بسوں کےانٹرنیشنل ٹینڈرآئندہ ماہ ہوں گے، سندھ حکومت کے دستخط کے بعد معاہدہ کیبنٹ ڈویژن کوارسال کردیا گیا ہے، ایکنک نےگرین لائن میٹرومنصوبےکی مارچ2020میں منظوری دی تھی۔

وفاق نے بسوں اورآئی ٹی ایس نظام کے لیے8ارب روپےمختص کردیے، گرین لائن میٹروبس منصوبےکیلئےفنڈزآئندہ مالی سال میں جاری کیےجائیں گے جبکہ انٹرنیشنل ٹینڈر کے بعد بسوں کی امپورٹ تک کے مراحل میں45ہفتے لگیں گے۔

خیال رہے 24 ارب روپے کی لاگت سے کراچی انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی نے یہ منصوبہ جب شروع کیا تھا تو سندھ حکومت بھی شراکت دار تھی، لیکن پھر یہ وفاق اور صوبے کے درمیان الزامات کی نذر ہو گیا اور منصوبہ وفاقی حکومت نے مکمل طور پر اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

22 کلومیٹر پر مشتمل گرین لائن بس منصوبے کے ٹریک پر 22 اسٹیشن تھے لیکن یہ اسٹیشنز ابھی تک مکمل نہیں کیے گئے ہیں اور تعمیراتی کام تا حال جاری ہے۔

کراچی میں 2016 میں سرجانی تا گرومندرگرین لائن میٹروبس منصوبےکاسنگ بنیاد رکھا گیا، منصوبہ 2017میں مکمل ہونا تھا تاہم اب گرین لائن میٹروبس منصوبہ اپریل2021سے قبل شروع ہونا مشکل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں