بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پنجاب میں اب دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، علیم خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اب دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مطابق لاک ڈاؤن کرونا وائرس سے بچاؤ کاحل نہیں ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن اب دوبارہ نہیں ہوگا،مکمل طور پر صنعتیں،مارکیٹیں بند نہیں کی جاسکتیں۔علیم خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن ہمیشہ کے لیے نہیں لگا سکتے احتیاط واحد علاج ہے،لوگ کرونا سے نہیں مریں گے بھوک سے زیادہ مریں گے۔

صوبائی کابینہ میں تبدیلی سے متعلق علیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ وزرا کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ 31 مئی کو ہوگا

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو ہوگا، جس میں وفاقی وزرا،وزرائےاعلیٰ،متعلقہ حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں کورونا کے خلاف کیےگئے اقدامات پر غور ہوگا۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا اور این سی او سی کے تحت فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں