اشتہار

کورونا وائرس: سعودی عرب کی صدارت میں جی ٹوئینٹی کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : جی ٹوئنٹی ممالک نے سعودی عرب کی زیر صدارت کرونا وائرس سے نبرد آزما ممالک کو 14 ارب ڈالرز کی امدادی رقم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی زیر سربراہی جی 20 ممالک کا چوتھا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں جی 20 ممالک نے کرونا وائرس کا شکار غریب ممالک کو قرضہ دینے سے متعلق معاملات اور تازہ صورتحال پر غور کیا۔

جی 20 ممالک کے مالیاتی گروپ میں شامل سعودی ٹیم کے سربراہ بند الحمالی کا کہنا تھا کہ جی ٹوئنٹی ممالک کی جانب سے کوویڈ سے متاثرہ انتہائی غریب کو چودہ ارب ڈالرز سے زائد کی رقم مہیا کی جائے گی۔

- Advertisement -

سعودی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر اس کا میں قرض فراہم کرنے والے ادارے اور ترقیاتی بینک بھی شامل ہوگئے تو قرض کی رقم بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ گزشتہ دو ماہ کے زائد عرصے سے جاری ہے جس کے باعث عالمی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے کےلیے 36 غریب ممالک نے قرضوں کی قسطیں ملتوی کرنے کی درخواستیں دے رکھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں