اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مینیسوٹا میں نسل پرستی کے خلاف جاری مظاہروں سے متعلق ٹوئٹ پر ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا میں کچھ روز قبل چار پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں بدترین تشدد کے بعد ایک سیاہ فارم امریکی شہری کی موت واقع ہوگئی تھی جس کے خلاف ریاست بھر میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔

مینیسوٹا میں ہونے والے مظاہروں سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ذمہ دارنہ ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جب لوٹ مار ہوگی تو فائرنگ بھی کی جائے گی۔

- Advertisement -

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں مینیسوٹا کے میئر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ یہ غنڈے جارج فلائیڈ کی تضحیک کر رہے ہیں، میں ایسے ہونے نہیں دوں گا۔

امریکی صدر کے ان ٹوئٹس پر ٹوئٹر نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹویٹ، ٹوئٹر کے قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے اور ایسے ٹوئٹس مظاہروں کو مزید بڑھاوا دینے کے مترادف ہیں۔

خیال رہے کہ سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف تیسرے روز بھی مظاہرے جاری ہیں، مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں اور درجنوں املاک کو نذر آتش کردیا ہے، مظاہرین نے پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا، فسادات کے خوف کے باعث اسٹورز بند کردئیے گئے، مینیسوٹا کے مئیر نے نیشنل گارڈز کو طلب کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں