بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں آج رات اورکل صبح بوندا باندی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات اورکل صبح بونداباندی کاامکان ہے ، آج دن بھرمطلع ابرآلودرہےگا،درجہ حرارت 34سے36ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں کے نئے سسٹم کے باعث ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات اورکل صبح بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں اضافہ ہوگا اور دن بھرمطلع ابرآلودرہےگا، شہر کا درجہ حرارت34سے36ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کاامکان ہے۔

کراچی میں موجودہ درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے جبکہ مغربی سمت سے ہوائیں 13 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی اوراسلام آبادسمیت گردونواح میں موسلادھاربارش نے جل تھل ایک کردیا ، نکاسی آب کےلیےواساکی ٹیمیں ہیوی مشینری کے ساتھ متحرک ہیں۔

ڈیرہ بگٹی میں بیکڑ اور گردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی ، جس کے باعث بھرگڑی برساتی نالہ میں مسافروین بہہ گئی اور 3افرادڈوب گئے ، سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالے 2 افرادکوبچالیا گیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں