ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

یکم جون سے مزید 5 ٹرینیں چلانے کا اعلان، شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: محکمہ ریلوے نے یکم جون سے مزید پانچ ٹرینیں چلانے کا شیڈول اور نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق  یکم جون سے سر سید ایکسپریس،کراچی ایکسپریس، بہاءالدین زکریا ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس اور راول ریل ایکسپریس چلائی جائے گی۔

سرسید ایکسپریس یکم جون سے کراچی سے راولپنڈی کے لیے رات ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہوگی، اسی طرح کراچی ایکسپریس شام 7 بج کر 45 منٹ جبکہ بہاء الدین زکریا ایکسپریس شام پونے چار بجے کراچی سے  ملتان کے لیے روانہ ہوگی۔

شیڈول کے مطابق شالیمار ایکسپریس صبح 7 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی، راول ایکسپریس رات 12.30 بجے لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گی۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم جون سے مزید پانچ ٹرینیں ایس او پی کے تحت چلائی جائیں گی، تمام مسافر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہی سفر کریں گے۔

مزید پڑھیں: ریلوے حکام کا یکم جون سے مزید 5 ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ

محکمہ ریلوے کے مطابق سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف 60 فیصد نشستوں کی بکنگ کی گئی ہے، سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ماسک  دستانے سینیٹائزر لازمی جبکہ انہیں ایک گھنٹہ قبل اسٹیشن پہنچنا ہوگا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں