بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی حکومت کا کل سے مسجد نبوی ﷺ کھولنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت نے کل 31مئی سے مسجد نبوی کھولنے کا اعلان کر دیا، شاہ سلمان نے احکامات جاری کر دیے، عام شہری بھی نماز ادا کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مسجد نبوی عام نمازیوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے سعودی فرماںرواں شاہ سلمان نے مسجد نبوی کھولنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

مسجد نبوی کے کھولنے سے متعلق ذرائع سعودی سفارتخانہ نے بتایا ہے کہ کل بروز اتوار31مئی سے مسجد نبوی کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، مسجد نبوی کو بتدریج کھولا جائے گا،اس سلسلے میں شاہ سلمان نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسجد نبوی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولا جائے گا، حج سے متعلق سعودی حکومت کی طرف سے اشارہ نہیں دیا گیا۔

نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، روزانہ کی بنیاد پر مساجد کو سینی ٹائز کیا جائے۔ نمازی چہروں کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں اور اپنے لیے گھر سے جائے نماز ساتھ لائیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے ماہ رمضان کے آخر میں آگاہ کیا جانا تھا اس تاخیر کے سبب پرائیویٹ ٹور آپریٹرز تاحال حج تیاریوں کو حتمی شکل نہ دے سکے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث مسجد نبوی کو عام نمازیوں کے لیے بند کیا گیا تھا، بعد ازاں  سعودی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان میں مسجد نبوی میں محدود پیمانے پر نماز تراویح ادا کرنے کی مشروط اجازت دی گئی تھی۔

نماز تراویح میں مسجد نبوی میں کام کرنے والے عملہ کو شرکت کی اجازت تھی جبکہ نماز کے دوران سماجی فاصلے کے اصول پر بھی سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں