اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دو ڈالر کمی ہونے  کے  باوجود پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ بند ہونے تک سونے کی فی اونس قیمت میں دو ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1730 ڈالر تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمت میں کمی نہیں ہوئی بلکہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

آج بروز ہفتہ بتاریخ تیس مئی کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پچاس روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد  فی تولہ قیمت 97 ہزار 550 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 86 ہزار 633 روپے تک پہنچ گئی۔

ایک روز پہلے کی صورت حال

ایک روز قبل سونے کی قیمت میں 400روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد  مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 96ہزار 400روپے فی تولہ اور 10گرام کی قیمت 342روپے بڑھ کر 82647 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

چاندی کی قیمت میں آج اور گزشتہ روز کوئی ردوبدل نہیں ہوا، مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی 1030 روپے کے ریٹ پر  ہوئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں