بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مردان آپریشن: ہیڈ کانسٹیبل باسط کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ مردان آپریشن میں ہیڈ کانسٹیبل باسط کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مردان پولیس نے ملحقہ پہاڑوں میں روپوش ملزمان کے خلاف آپریشن کیا جس میں ہیڈ کانسٹیبل باسط کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم مارا گیا۔

مرادن پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزم قتل،رہزنی کے مقدمات میں مطلوب تھا،ملزم کے قبضے سے اسلحہ،دستی بم برآمد کیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ 2 روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ثنا اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ مردان آپریشن کے دوران مطلوب ملزم سلمان ہلاک ہوا۔ملزم پی ٹی سی ہنگو کے ہیڈ کانسٹیبل باسط کے قتل میں ملوث تھا،ہیڈ کانسٹیبل باسط کو نمازجمعہ کے بعد مسجد میں قتل کیا گیا تھا۔

آئی جی کے پی کے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سلمان مردان پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں حبس بے جا میں رکھے ہوئے افراد کی بازیابی کی کوشش کے دوران ایک شہری نے اپنے ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کر دیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح شخص کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں