جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

‘(ن) لیگ والوں کو اپنے گرد احتساب کا پھندہ تنگ ہوتا نظر آ رہا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب صبح ،دوپہر ،شام کمیشن رپورٹ پر رونا رو رہی ہیں ان سب کو اپنے گرد احتساب کا پھندہ تنگ ہوتانظر آ رہا ہے۔

احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ یہ اس خاندان کی ترجمان ہیں جس نے 1998 میں بھارت کوچینی بیچی، یہ کئی دہائیوں سے شریف خاندان کا بنایا ہوا مافیا ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ 27ارب کی سبسڈی دینے پر اب انہیں نیب اور ایف آئی اےکا سامنا کرنا پڑے گا یہ گھبرائے ہوئے ہیں ان کو پتہ ہے یہ پکڑے گئے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ انکوائری کمیشن رپورٹ نے ان کا کچا چٹھا کھول دیا ہے، العربیہ شوگر مل میں دو دو کھاتوں کی کتابیں پکڑی گئی ہیں اپنی ذات کیلئےگناخریداری سےلےکرچینی فروخت تک کاریکارڈالگ رکھاگیا اور حکومت کو ٹیکس دینے کا معاملے پر ریکارڈ چھپائے گئے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان سب کو اپنے گرد احتساب کا پھندہ تنگ ہوتانظر آ رہا ہے یہ گھبرائے ہوئے ہیں ان کو پتہ ہے یہ پکڑے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں