اشتہار

یونانی حکومت نے برطانوی سیاحوں پر پابندی ہٹا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ایتھنز: یونان کی حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے برطانوی سیاحوں کے داخلے کی پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق یونانی حکومت نے برطانوی سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دیتے ہوئے پابندی ختم کر دی۔

برطانوی سیاح فضائی آپریشن بحالی کے بعد یونان داخل ہو سکیں گے اور تمام برطانوی سیاحوں کا ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں سات روز کے لیے علیحدگی میں رہنا ہو گا جب کہ مثبت ٹیسٹ کی صورت میں چودہ روز تک علیحدگی میں رکھا جائے گا۔

دو روز قبل یونان نے برطانوی سیاحوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی اور یونانی حکومت نے برطانیہ کے کرونا اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں نسبتاً کمی آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کیا ہے، جس میں پروازیں، ٹرین، میٹرو اور بس سروس کو جزوی طور پر بحال کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں