ویانا: کورونا لاک ڈاؤن کے باعث دنیا بھر میں ماند پڑنے والی کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے لگیں، فٹبال اور کرکٹ کےبعد فارمولا ون ریس کیلئےبھی دروازے کھول دیئےگیے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریا کی حکومت نے جولائی میں فارمولا ون ریس کی میزبانی کی منظوری دے دی۔
فارمولا ون مقابلے پانچ سے بارہ جولائی تک شیڈول ہیں اور کورونا وائرس کے خدشات کے باعث ریس تماشائیوں کے بغیرکرائی جائے گی۔
فارمولا ون ریس رواں سال مارچ میں منعقد کی جانی تھی تاہم کورونا وبا کی وجہ سے ایونٹ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
اگر فارمولا ون کا پہلا سیزن کامیابی سے اختتام پذیر ہوا تو ریس کو جاری رکھتے ہوئے 19 جولائی سے ہنگری میں اگلا سیزن کا آغاز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ برطانوی حکام نے آئندہ ماہ سے پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں19 سے 21 جون تک فل شیڈول میچز کھیلیں جائیں گے۔
یکم جون سے انگلینڈ میں بند دروازوں کے پیچھے پیشہ ورانہ کھیلوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے حکومت نے سرکاری طور پر گرین سگنل دیا جا چکا ہے۔