اشتہار

برطانوی شہریوں نے لاک ڈاؤن احکامات ہوا میں اڑا دئیے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی شہریوں نے لاک ڈاون احکامات کی احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے پارٹیاں کرنا شروع کردیں، پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے بہت زیادہ متاثر ہیں، وائرس پر قابو پانے کےلیے برطانوی حکومت نے گزشتہ دو ماہ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کیا ہے اور شہریوں کے بھی بلا ضرورت گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد ہے۔

برطانوی شہریوں نے لاک ڈاون احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے پارٹیاں شروع کردیں ہیں، برطانوی دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے اسپرنگ فیلڈ میں پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جو بغیر اجازت پارٹی میں شریک تھے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ غیر لائسنس شدہ پارٹی میں سیکڑوں افراد شریک تھے اور ان کے درمیان سماجی دوری کا خیال بھی نہیں رکھا جارہا تھا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گھر میں ڈی جے بوتھ لگا ہوا ہے اور اس پارٹی میں شریک افراد کے درمیان دو میٹر سے بھی کم فاصلہ ہے۔

پولیس نے پارٹی میں شریک کچھ افراد کو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے جرم میں حراست میں لیا جبکہ دیگر افراد کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے پر تشدد اور نقص امن کا مقدمہ درج کیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی دو لاکھ بہتر ہزار 826 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 38 ہزار 300 کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں