اشتہار

ٹویٹ شیڈول کرنے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے صارفین کے لیے فیس بک کی طرز کا شیڈول فیچر متعارف کرادیا۔

ٹویٹر کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے ’شیڈول ڈرافٹ‘ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے تمام صارفین اب اپنے ٹویٹ کو مقررہ وقت پر شیئر کرسکیں گے۔

کمپنی نے صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کے لیے ایپ اور ویب سائٹ پر شیڈول کا آپشن شامل کردیا۔ اس سے قبل صارفین کو ٹویٹ شیڈول کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپ جیسے ’ٹویٹ ڈیک‘ کا استعمال کرنا پڑتا تھا۔

- Advertisement -

شیڈول اور ڈرافٹ فیچر کو گزشتہ برس نومبر میں آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد اب یہ سہولت تمام صارفین کو فراہم کردی گئی ہے۔

اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے اب صارفین اپنے پیغام کو اپنی مرضی کے مطابق شیڈول کر سکتے ہیں۔

ٹویٹ شیڈول کرنے کا طریقہ

اگر کوئی ٹوئٹر صارف اپنے پیغام کو رات میں پوسٹ کرنا چاہتا ہے تو اس فیچر کے ذریعے وہ اپنا پیغام لکھنے کے بعد گھڑی کے نشان پر کلک کرے گا تو اُس کے سامنے وقت اور تاریخ نظر آئے گی۔

صارف وہاں جس وقت اور تاریخ کا اندراج کرے گا اُس کا ٹویٹ عین اُسی وقت ٹائم لائن پر شیئر ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں